English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کورونا وائرس : شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک آمدورفت پر مکمل پابندی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت قانونی کارروائی : اے ایس پی

share with us

بھٹکل 03 جولائی 2020 ( فکر وخبر نیوز) شہر بھٹکل میں گزشتہ کئ دنوں سے مسلسل سامنے آ رہے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بھٹکل کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان جاری ہدایات کی روشنی میں آج اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر اور اے ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کی تفصیلات فراہم کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھٹکل شہری حدود سمیت جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے پنچایت حدود میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہی دکانیں اور آمدورفت جاری رہے گی۔ اس کے بعد شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک میڈیکل سے جڑی ضروریات کے علاوہ آمدورفت پر مکمل پابندی رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بڑھتی بیماری کے پیش نظر ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ 70 سال سے اوپر اور دس سال تک کے بچوں کو بھی طبی ضروریات کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ انہوں نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کئے جانے کا بھی انتباہ دیا۔ 
اے ایس پی نکھل نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ہوئی نشست میں چند فیصلے لئے گئے ہیں جس کے مطابق بھٹکل شہری حدود ، جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے پنچایت کی عوام میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک آمدورفت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کی گاڑی ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ مزید بتایا کہ بھٹکل کی عوام نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ امید ہے کہ آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا