English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان : پیدل چلتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

share with us

ڈبلن:02 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) آئرلینڈ کی ایئرلائن ریان کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وجہ آنے والے بحران پر قابو پانے کے لیے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی اور جو ملازم اس بات پر راضی نہ ہوا تو اُس کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریان ایئرلائن کے مالک مائیکل او لیرے کا کہنا تھا کہ ’ہم بحران پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی کررہے ہیں، اس ضمن میں سب سے پہلے کمپنی کے اخراجات کو کم کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عملے کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جائیں گے اور اگر ملازمین اس بات پر راضی نہ ہوئے تو کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام 3 ہزار 500 ملازمین کو ادارے سے نکال دے دی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کمپنی یورپ میں موجود اپنے 250 ملازمین کو برطرف کرچکی ہے اور اب دیگر تین ہزار ملازمین جن میں پائلٹس بھی شامل ہیں ان کے حوالے سے فیصلہ بھی کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے ہی ساڑھے تین ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کرچکے ہیں مگر اب ہم نے ایک بار پھر پائلٹس اور دیگر ممبران سے بات چیت کا فیصلہ کیا اور انہیں بتایا کہ ملازمت جاری رکھنے کا صرف ایک ہی حل تنخواہ میں کٹوتی ہے اگر وہ اس بات پر راضی ہیں تو کام جاری رکھ سکتے ہیں‘۔

ایئرلائن کے مالک کا کہنا تھا کہ ’زیادہ تنخواہیں لینے والے پائلٹس کی آمدنی میں سے بیس فیصد جبکہ فلائٹ اٹینڈینٹ اور دیگر عملے کی تنخواہوں میں سے پانچ فیصد کٹوتی کریں گے، اگر معاملہ بات چیت سے طے ہوگیا تو موجودہ ملازمین اپنے نوکری جاری رکھ سکیں گے بصورت دیگر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا