English   /   Kannada   /   Nawayathi

بتیس سالہ نوجوان کی کورونا سے موت کے بعد پولیس تھانہ سیل ، پڑھئے تفصیلات

share with us

ایتھنی02 جولائی 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) ایتھنی پولیس تھانہ کے اہلکاروں کو اس وقت جھٹکا لگا جب ایک خاندانی تنازعہ کے حل کے لئے ایک بتیس سالہ نوجوان پولیس تھانہ آیا تھا جس کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے ۔

ایتھنی کے گاؤں سکاتیٹی کا رہائشی جنوری میں برطانیہ سے واپس آیا تھا اور اس کے بعد سے کرونا کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن میں وہ برطانیہ نہیں لوٹ سکا۔ اطلاعات کے مطابق  منگل کے روز سانس لینے میں دشواری کی اس نے شکایت کی اور اسی د ن ہی انہیں بیلگاوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (بی آئی ایم ایس) میں شفٹ کرنے کے فورا  بعد ہی دم توڑ گیا۔ اس بات کی جانکاری بڑی تاخیر سے موصول ہوئی کہ اس کا انتقال کورونا کی وجہ سے ہوا ہے۔    

   ذرائع کے مطابق وہ نہ صرف  باقاعدگی سے ایتھنی پولیس تھانہ آیا تھا  بلکہ متعدد مواقع پر ایک ریست وران میں بھی اسٹیشن کے  عہدیداروں کے ساتھ ناشتے اور چائے بھی پی تھی۔  

موت کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس تھانہ کو سیل کردیا گیا اور ایک کیمونٹی ہال سے کام شروع کردیا ہے۔ 

 ایکسپریس نیوز سروس کے ان پٹ کے ساتھ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا