English   /   Kannada   /   Nawayathi

ووڈافون ائیڈیا کو کارپوریٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے خسارہ کا سامنا

share with us

:02 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون۔آئیڈیا کو ہندوستانی کارپوریٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ  خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اسے ۷۳؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی نے بدھ کو شیئر بازاروں کو بھیجے گئے  نتائج میں  یہ  اطلاع دی ہے۔ایک مالی سال میں کسی بھی ہندوستانی کمپنی کا یہ اب تک کا سب سے زیادہ نقصان ہے۔ووڈافون۔ آئیڈیا نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق قانونی واجبات کی ادائیگی کو اتنی بڑی رقم کے خسارے کا   سبب قرار دیا  ہے۔ 
  واضح رہے کہ غیر مواصلاتی آمدنی کو بھی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت قانونی واجبات کے حساب کتاب میں شمار کرنا تھا ، جس کی بنیاد پر کمپنی کو حکومت کو۵۱؍ ہزار ۴۰۰؍کروڑ رو پے ادا کرنے ہیں۔مارچ۲۰۲۰ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کو۱۱؍ ہزار ۶۴۳؍ کروڑ روپے کا  خسارہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں اس عرصے کے دوران یہ خسارہ ۴؍ ہزار ۸۸۱؍ کروڑ روپے کا تھا۔  مارچ۲۰۲۰ء کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آپریشنل آمدنی ۱۱۷۵۴؍ کروڑ روپے رہی۔قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۸ءمیں بھی ووڈا فون آئیڈیا کو ۱۴؍ ہزار کروڑ  روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ 
 واضح رہے کہ ٹیلی کوم مارکیٹ میں ریلائنس جیو کے آنے کے بعد سے ہی تمام کمپنیوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ ان کے منافع میں بھاری گراوٹ کے ساتھ ساتھ آمدنی میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کچھ کمپنیوں کو انضمام کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا