English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن کے بعد آن لائن ادائیگی میں بتدریج اضافہ ہوا۔ جون میں یو پی آئی کے ذریعے 2.62 لاکھ کروڑ روپے کا لین دین

share with us

نئی دہلی:02 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس (یوپی آئی) کے ذریعے جون میں ادائیگی ریکارڈ 1.34 ارب تک پہنچ گئی۔ اس عرصے میں تقریبا2.62 لاکھ کروڑ کے لین دین ہوئے۔

اعداد شمار کے مطابق مئی 2020 میں 1.23 ارب ٹرانزیکشن کے مقابلے جون 8.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران یو پی آئی کے ذریعے لین دین میں کمی واقع ہوئی تھی جو 99.95 کروڑ رہ گئی تھی۔ جبکہ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 1.51 لاکھ کروڑ کا لین دین ہوا تھا۔

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد آن لائن ادائیگی میں مئی سے بتدریج اضافہ ہوا۔ این پی سی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں یو پی آئی کے ذریعے لین دین کی تعداد 1.23 ارب تھی جس کی مالیت 2.18 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس کے بعد جون میں آن لائن لین دین کے ذریعے ادائیگی اب تک کی سب سے انچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں خوردہ ادائیگی کے نظام کے کو ایک پلیٹ فارم میں لانے کے لیے این پی سی آئی کو سنہ 2008 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس کے ذریعے ملک میں ادائیگی کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا تھا۔

این پی سی آئی روپے کارڈ، فوری ادائیگی خدمات( آئی ایم پی ایس) یوپی آئی، بھارت انٹرفیس فار منی( بھیم) بھیم آدھا، نیشنل الکٹرول کلیکشن سنٹر( این ای ٹی سی) اور بھارت بل پے کے ذریعے صارفین کو آدئیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا