English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے معروف وکلاء کا ٹک ٹاک کامقدمہ لڑنے سے انکار

share with us

:02 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)ملک کے سینئر وکیل میں شمار ہونے والے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی کے چینی ایپ ٹک۔ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے بدھ کو انکار کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی کانگریس کے لیڈر اورسینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی بھی اسی راہ پر چلتے ہوئے مقدمہ لڑنے سے انکار کردیا۔

مسٹر سنگھوی نے کہا کہ ’’میں عدالت عظمی میں ٹک۔ٹاک کی پیروی نہیں کروں گا۔ عدالت عظمی میں ایک سال پہلے میں نے ایک معاملے میں ٹک۔ ٹاک کا مقدمہ لڑا تھا اور جیتا بھی تھا۔ حالانکہ اب میں سپریم کورٹ میں ٹک۔ٹاک کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

اس سے پہلے مسٹر روہتگی نے کہا تھا کہ وہ ایک چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں کھڑے نہیں ہوں گے۔

حکومت ہند کی جانب سے 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کے بعد ان میں سے ایک ایپ ’ٹک۔ٹاک‘ نے قانونی راستہ اپنانے کی کوشش کی لیکن اسے پہلے قدم پر ہی جھٹکا لگا ہے۔

ٹک۔ٹاک نے معاملے کی پیروی کے لئے مسٹر روہتگی سے رابطہ قائم کیا تھا لیکن انہوں نے ٹک۔ٹاک کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ان کا کہناہے کہ وہ حکومت ہند کے خلاف چینی ایپ کے لئے کورٹ میں کیس نہیں لڑیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا