English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کی عرضی پر سماعت 10 جولائی تک ملتوی

share with us

نئی دہلی:02 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت 10 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی اور کہا کہ انہیں اپنے ملک بھیجنے کے معاملے میں وہ مداخلت نہیں کرے گا، بلکہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر سماعت کرے گا۔
اس بیچ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ غیرملکی جماعتیوں کی ان کے وطن کی واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی جب تک ان کے خلاف ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں درج فوجداری مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ویزا رد کرنے کے سلسلے میں ہر غیرملکی جماعتی کے معاملے میں حکومت کے ذریعہ الگ الگ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ پھر تو ہر متاثر جماعتیوں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کورونا کے معاملے پر مرکزی حکومت کی رہنما خطوط ، ریاستی حکومت اور پولس کے احکامات کی خلاف ورزی کے معاملے میں ہزاروں جماعتیوں کے خلاف مختلف ریاستوں میں فوجداری کے معاملے درج کیے گئے تھے جن کی سماعت عدالت میں زیرالتوا ہے۔ مرکزی حکومت نے ہزاروں جماعتیوں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے ویزے منسوخ کر دیئے تھے۔ جن میں سے 34 غیرملکی جماعتیوں نے حکومت کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضیا ں دائر کی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا