English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل جماعت المسلمین نے جولائی میں طئے شدہ شادیوں کی تاریخیں مؤخر کرنے کی گذارش کی، اگست میں بھی شادیوں کی تاریخ طئے کرنے کے لئے رجسٹریشن لازمی 

share with us

بھٹکل 02/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز)  شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ علماء، عمائدین اور یہاں کے سماجی اور فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ محلہ کے ذمہ داران بھی عوام کی توجہ اس جانب مبذول کررہے ہیں۔ اس دوران جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کی طرف سے یہ اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ شہر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے جولائی میں طئے شدہ شادیوں کی تاریخیں مؤخر کردی جائیں کیونکہ اس دوران شہر کے قاضی صاحبان بھی نکاح نہیں پڑھا سکیں گے۔ مولانا نے کہاکہ چونکہ شادیوں میں لوگوں کا آنا جانا ہوتا ہے اور سماجی دوری برقرار رکھنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں، اس لئے انہو ں نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی ہے کہ لاک ڈاؤن کی دو ماہ میں ہم نے صبر سے کام لیا۔ لہذا حالات بہتر ہونے تک صبر کریں۔ اگست کے مہینے میں شادیوں کی تاریخ طئے کرنے سے قبل مولانا نے جماعت آفس سے رجوع ہوکر پہلے رجسٹریشن کرنے کی گذارش کی ہے۔ اس سلسلہ میں جماعت کے جنرل سکریٹری مولانا طلحہ رکن الدین ندوی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 
    مولانا نے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا۔ اسی طرح بلا وجہ داھر ادھر گھومنے سے احتراز کرنے اور احتیاطی تدابیر کے نفاد کے سلسلہ میں کوششیں کرنے والوں کا تعاون کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ مزید انہو ں نے کہا کہ بیماریاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی اس کو ختم کرنے والے ہیں لیکن ہمیں اپنی حفاظت کے لئے جملہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے متعلق سوال کریں گے۔ 
    اپنی اس مختصر سی گفتگو میں قاضی جماعت المسلمین بھٹکل حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی کے صحت کے لئے خصوصی دعاؤں کی گذارش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محترم کے بھٹکل پر احسانات ہیں اور قریب پچاس سالہ ان کی خدمات رہی ہیں۔ وہ یہاں کے علماء کے لئے سرپرست کا درجہ رکھتے ہیں۔ صحت کے متعلق اطمینان بخش خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ 
    ادارہ فکروخبر بھی مولانا محترم کی صحت یابی کے لئے قارئین سے خصوصی دعاؤں کی گذارش کرتا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا