English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگر امریکہ ایران کے جوہری معاہدے کو سیاسی آلہ کار بناتا رہا تو اس کا سخت جواب دیا جائیگا، ایرانی صدر

share with us

:یکم جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی  جانب سے جوہری معاہدے پر سیاسی ضرب لگانے پر  اٹل ہونے کی صورت میں   واضح طور پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

روحانی نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس کے بعد اظہارِ خیال کرتے  وقت امریکہ کو  جوہری معاہدے کے  خلاف نئے قدم نہ اٹھانے کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’امریکہ نے ابتک  جوہری معاہدے پر اقتصادی میدان میں ضربیں لگائی ہیں، ہم نے بھی اس کے جواب میں بعض ضمانتوں کوالتوا میں ڈال دیا ہے، اگر امریکہ جوہری معاہدے   کو سیاسی آلہ کار پر تُلا رہا  تو  ایران اس کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کے جواب میں قطعی کاروائیاں کرے گا۔

اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل   کے ایران کے معاملے پر کل کا اجلاس امریکہ کی سیاسی شکست کے مترادف ہونے کا دعوی کرنے والے روحانی  نے بتایا کہ امریکہ  کے علاوہ سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا