English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودی آباد کاروں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں مکانات کی تعمیر شروع کر دی

share with us

:یکم جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوب میں فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کر کے اس پر مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق کثیر تعداد میں یہودی آبادکاروں نے الخلیل سے منسلک علاقے ہلہل  کے شمال میں جبل جالیس پر دھاوا بول دیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے "ملٹری زون" اعلان کئے گئے علاقے میں فلسطینیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا اور یہودی آبادکاروں نے علاقے میں اسرائیلی پرچم گاڑ کر تعمیراتی کاموں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یہودی رہائشی بستیوں کے قریب واقع علاقہ جبل جالیس معاہدے کی رُو سے فلسطینیوں کے شہروں ہلہل اور سائر کی سرحدوں کے اندر واقع ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کیا اور اس وقت ان علاقوں میں 270 سے زائد غیر قانونی یہودی رہائشی بستیاں موجود ہیں۔ ان علاقوں میں مقیم 6 لاکھ 50 ہزار کے قریب یہودی آبادکار زیرِ تسلط فلسطینیوں کی زندگی کو اور بھی دشوار بنا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا