English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے موجودہ حالات میں مولانا خواجہ اکرمی ندوی مدنی کا درد بھرا پیغام، جانئے مولانا نے کیا کہا؟ 

share with us

بھٹکل: یکم جولائی 2020(فکروخبرنیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ بڑی تیزی سے ہورہا ہے اور اس کی زد میں کئی ایک علاقے بھی آرہے ہیں۔ کرناٹک کے مختلف علاقوں میں روز بروز اس بیماری سے متأثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے اور شہر کے تعلق سے افسوسناک خبریں سننے کو مل رہی ہیں ان حالات میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔ 
    انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے وھاٹس اپ پر ایک آڈیو جاری کرتے ہوئے عوام الناس سے سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی گذارش کی ہے۔ انہو ں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کے مشورہ کے بعد یہ باتیں آپ لوگوں سے کہی جارہی ہیں کہ حالات نہایت ہی خراب ہوتے جارہے ہیں اور معاملات پوزیٹیو آرہے ہیں اس لئے ہم اپنی صحت کی حفاظت خود کرنے والے بن جائیں۔ مولانا نے عوام الناس سے دربھری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری طور پر بازاروں میں نہ گھومیں۔ ضرورت سے بازار جانے یا پھر مساجد جانے کے دوران جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی گذارش اس سے پہلے کی گئی ہے اس کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ صحت اللہ کی بہترین نعمت ہے، بارش میں بخار اور سردی ہوجاتی ہے، اس سے پہلے کہ یہ چیزیں دوسری چیزوں میں تبدیل ہوجائیں ہم اپنی اور اپنے گھروالوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ خصوصی طور پر اللہ سے رجوع کریں اور رات کے آخری حصہ میں دعاؤں کا اہتمام کریں اور جولوگ بیمار ہیں ان کے لئے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا