English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین پر بولنے کے بجاءے چنا پر بول گئے پی ایم مودی : اویسی کا تبصرہ

share with us

یکم جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کیا۔ اس میں خاص توجہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر تھی۔حالانکہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وزیر اعظم چین کے معاملے پر بھی بات کرسکتے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم مودی کو اپنے خطاب میں چین کا ذکر نہ کرنے پر نشانہ بنایا ہے۔ اویسی نے کہا کہ آج انہیں چین پر بولنا تھا ، بول گئے چنا پر۔

ٹویٹر ہنڈل پر پی ایم او انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے ، اسدالدین اویسی نے لکھا کہ آج چین پر بولنا تھا ، بول گئے چنا پر ۔ دراصل ، اسی کی ضرورت بھی تھی ،کیونکہ آپ کے غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن نے بہت سارے لوگوں کو بھوکا چھوڑ دیا ہے’۔اویسی نے تہواروں سے متعلق وزیر اعظم مودی کے خطاب کو بھی نشانہ بنایا۔ اویسی نے کہا کہ آپ نے آنے والے مہینے میں پڑنے والے کئی تہواروں کا نام لیا لیکن بقر عید کو بھول گئے۔ چلو ، پھر بھی آپ کو پیشگی عید مبارک۔

کانگرس نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ شہریوں کو غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کے فوائد بتائیں۔ لاک ڈاؤن کورونا کنٹرول کے مقصد میں مکمل ناکامی ثابت ہوا ہے ۔ ملک یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا ملک غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگرس نے وزیر اعظم کے خطاب میں چین کے مسئلے کا ذکر نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔

ایک ٹویٹ میں کانگرس نے کہا کہ چین پر ہونے والی تنقید کو بھول جائیے وہ (وزیر اعظم) اپنے قومی خطاب میں اس کا ذکر کرنے سے بھی ڈرتے ہیں۔

کانگرس نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کا خطاب سرکاری نوٹیفکیشن بھی ہوسکتا تھا تاہم ، کانگرس نے غریبوں کے لئے نومبر میں اناج سکیم میں توسیع کی تعریف کی۔کانگرس نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وزیر اعظم نے کانگرس کی صدر سونیا گاندھی کی درخواست کو سنا ہے ، جس میں غریبوں کو مفت اناج دینے کی اسکیم کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا