English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : لاشوں کی بے حرمتی کے خلاف بلاری ضلع انتظامیہ کا سخت اقدام : ٹیم کو کیا برطرف ، متعلقین سے معذرت کا کیا اظہار

share with us

بلاری: یکم جولائی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) سوشیل میڈیا میں جاری ایک وائرل ویڈیو میں غیر انسانی حرکت پر ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے ۔ ویڈیو کے سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ وہ بلاری کی ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ایک گھڑے میں پھینکا جارہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمۂ صحت کے اس ٹیم کی غیر انسانی حرکت کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔ 

بلاری کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے آئی این ایس کو بتایا کہ اس میں شامل پوری ٹیم کوبرطرف کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ محکمہ کے سربراہ، فرانزک، وی آئی ایم ایس کی تربیت یافتہ ایک نئی ٹیم لے گی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھنے میں آرہا ہے کہ سفید اور نیلے رنگ  کے کپڑوں میں پانچ افراد پر مشتمل ٹیم لاشوں کو گاڑی سے نکال کر گھڑے میں پھینک رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس واقعہ  اور جس طریقے سے لاشوں کے ساتھ حرکت کی گئی ہے اس پر سخت رنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹیم کی اس حرکت کی مذمت کرتی ہے۔ 

ایس ایس نکول نے بتایا کہ بلاری ضلعی انتظامیہ نے خصوصی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عام طور پر ضلع کے لوگوں سے اس واقعے پر معذرت کی ہے۔

ذرائع: ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا