English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ، ۲۴ گھنٹوں میں ۵۰۷ افراد کی موت ، ۱۸ ہزار سے زاءد نءے کیسز

share with us

:یکم جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ روز 418 اموات درج کی گئی تھیں، اور 18 ہزار 522 کیسز رپورٹ ہوئی تھیں، فی الحال ملک میں کورونا کیسز کی تعداد تقریبا چھ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 18 ہزار 653 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 507 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اسی کے ساتھ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 85 ہزار 493 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 400 ہو گئی ہے۔

تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے دو لاکھ 20 ہزار 114 فعال کیسز ہیں اور تین لاکھ 47 ہزار 979 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار 878 کیسز سامنے آئے ہیں اور 245 افراد کی موت ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار 761 اور مرنے والوں کی تعداد 7 سات 855 ہوگئی ہے، ریاست میں90 ہزار 911 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں لگاتار اضافے سے یہ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد3 ہزار 943 میں مزید اضافہ سے بڑھ کر 90 ہزار 167 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں 60 افراد کی ہلاکت سے اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار ایک ہوگئی ہے، ریاست میں 50 ہزار74 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اوریہاں متاثرہ افراد کی تعداد 87 ہزار 360 اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 742 ہوگئی ہے، دارالحکومت میں 58 ہزار 348 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ ریاست مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، گجرات میں اب تک 32 ہزار 557 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1 ہزار 846 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ریاست میں 23 ہزار 663 افراد اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے تناسب سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 23 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 697 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16 ہزار 84 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں18 ہزار 559 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 668 افراد ہلاک اور 12 ہزار 130 افراد شفایایاب ہوچکے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا تیز ی سے پھیلاؤ جاری ہے اور اس وبا سے اب تک یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 14 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 413 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار 220 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جنوبیبھارتی ریاستوں میں تلنگانہ میں کوروناوائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے، یہاں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 339 ہوگئی ہے اور 260 افراد کی موت ہو چکی ہے، اور 7 ہزار 294 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی دو اور ریاستوں کرناٹک میں 15 ہزار 242 اور ریاست آندھرا پردیش میں 14 ہزار 595 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 246 اور 187 ہے۔

ریاست ہریانہ میں 14 ہزار 548 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 236 افراد ہلاک اور9 ہزار 972 افراد شفایاب ہوئے ہیں، ریاست مدھیہ پردیش میں 13 ہزار 593 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور572 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10 ہزار 395 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 497 ہوگئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 101 افراد کی موت ہوچکی ہے، اس وبا نے پنجاب میں 144، بہار میں 67، اتراکھنڈ میں 41، اڈیشہ میں 25، کیرالہ میں 24، جھارکھنڈ میں 15، چھتیس گڑھ میں 13، آسام اور پڈوچیری میں 12۔12، ہماچل پردیش میں 10، چنڈی گڑھ میں چھ ، گوا میں تین اور تریپورہ، لداخ و میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا