English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ لرن قرآن بھٹکل کے نوائطی معانی قرآن کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر

share with us

بھٹکل 30 جون 2020 (فکرو خبر نیوز) قرآن کے پیغامات کو عام کرنے کے عظیم مقاصد کے تحت قائم کیا جانے والا ادارہ "لرن قرآن" بھٹکل کم وقت میں بہت کچھ خدمات دے چکا ہے اور زمانے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ذرائع کے استعمال کے ساتھ برابر اپنی مشن کی جانب گامزن ہے۔ عمر رسیدہ اور نوجوان جہاں اپنی قرآت قرآن کی تصحیح کرکے مخارج اور تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کرنا سیکھ رہے ہیں وہیں تفسیر اور احادیث کے معانی و مطالب کو سمجھ کر اپنی زندگی کا رخ اللہ کے احکامات کی پیروی میں لگانے کی سعی بھی کررہے ہیں۔
تقریباً ایک سال قبل نوائطی زبان میں جواں سال عالم دین مولانا ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی کی طرف کی مرتب شدہ  قرآن کی ترجمانی کا مجموعہ نوائطی معانی قرآن کا پہلا ایڈیشن اپنے منظر عام پر آنے کے کچھ ہی دنوں میں ختم ہوگیا۔ اس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایڈیشن کے ختم ہونے کے بعد سے ہی بہت سارے احباب ذمہ داران سے رابطہ کررہے تھے اور  دوسرے ایڈیشن کے جلد منظر عام پر لانے کا برابر مطالبہ کررہے تھے۔ ذمہ داران نے دوسرے ایڈیشن کے شائع کرنے سے قبل اس میں مزید اضافہ کرنا مناسب سمجھا اور اسی کے مد نظر دوسرے ایڈیشن کے منظر عام پر آنے کے لئے کچھ مدت تو ضرور لگا لیکن جب وہ آپ کے ہاتھوں میں ہوگا تو آپ کو اس کی افادیت کا اندازہ ضرور ہوگا۔
دیدہ زیب طباعت کے ساتھ ساتھ اس میں تفسیر و معانی و جدید حواشی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ذمہ داران نے فکرو خبر کو بتایا کہ جو افراد پڑھنے سے قاصر ہیں یا اپنی عمر کی وجہ سے پڑھا نہیں جاسکتا تو ایسے افراد کی ضرورت اور نوائطی معانی قرآن کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے اسے ویڈیوز میں پیش کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جلد ہی ادارہ کے یوٹیوب چینل پر اس نشر کیا جائے گا۔۔

دوسرے ایڈیشن کا بھی محدود اسٹاک ہے۔ خریداری کے لیے "لرن قرآن" کے دفتر سے رجوع کریں۔
سلپ کیس کے ساتھ اس کی قیمت 450 اور بغیر سلپ کیس کے 350 ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا