English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آج آئی بیس افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو، ضلع میں آج کورونا سے مزید چالیس افراد متأثر، احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا اشد ضروری 

share with us

بھٹکل 30/ جون 2020(فکروخبرنیوز) شہر میں آج ایک ہی دن میں آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ صرف بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بیس افراد کی رپورٹ ایک ہی دن میں پوزیٹیو آئی ہے اس کے علاوہ مرڈیشور کے ماولی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جبکہ ضلع اترکنڑا سے چالیس افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھٹکل کے بارہ افراد  مریض۔13314کے رابطہ میں  اور بقیہ آٹھ افراد مریض۔12047کے رابطہ میں آئے ہیں جبکہ مرڈیشور کے ماولی سے تعلق رکھنے والے شخص نے منگلورو کا سفر کیا تھا۔ آج پوزیٹیو آنے والے افراد میں بارہ کا تعلق مین روڈ بھٹکل سے ہے، سات نوائط کالونی اور ایک جامعہ اسٹرین کا ساکن ہے۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات ہے کہ بیس کے بیس افراد کورونا مریض کے رابطہ میں آنے والے ہیں۔ ایک ہی ساتھ بیس افراد کی رپورٹ کورونا پوزییٹو آنے کی وجہ سے شہر میں احتیاطی تدابیر کو لازمی طور پر اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے۔ جن افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے ان کے گھروں کو سیل کردیا گیا ہے اور ان کے رابطہ میں آنے والے افراد کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ 
بھٹکل تعلقہ کے علاوہ ضلع دیگر تعلقوں سے انیس افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔ آٹھ افراد کا تعلق ہلیال سے ،پانچ کا انکولہ سے ، کمٹہ سے چار اور دو کا تعلق منڈگوڈ سے ہے۔ان افراد میں دس افراد مہاراشٹرا سے لوٹے تھے، گجرات سے ایک اور ایک آندھرا پردیش سے لوٹا تھا ۔ اس کے علاوہ بقیہ کورونا پوزیٹیو آنے والے افراد کورونا مریضوں کے رابطہ میں آنے والے ہیں۔ 

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا سے حتی الامکان سے بچا جاسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا