English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور : ایس ایس ایل سی امتحان دے رہے ایک اور طالب علم کی کورونا رپورٹ آئی پوزیٹیو

share with us

کندا پور، 30 جون2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پڈوبدری کے ایک سنٹر میں ایس ایس ایل سی کے طالب علم میں کورونا مرض کی تشخیص کے بعد اب کنداپور تعلقہ میں ایک اور طالب علم می  منگل 30 جون کو کورونا پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

 ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ طالب علم کے رشتے دار ایک ماہ قبل ممبئی سے آئے تھے اور ان کا ٹیسٹ کرنے کے بعد ان تمام کی رپورٹ منفی آئی ہے۔۔ تاہم پیر کی رات جب طالب علم کو سر درد کی شکایت ہوئی تو اس کا ٹیسٹ کیا گیا اور آج اس کی رپورٹ مثبت آنے کی اطلاعات ہیں۔

مذکورہ طالب علم میں کورونا کی تصدیق کے بعد دیگر امتحان دینے والے طلبا میں خوف پایا جارہا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے اور امتحان ہالوں میں تمام احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر سداشیوا پربھو نے بتایا کہ جس کلاس روم میں طالب علم امتحان میں آیا تھا اسے فوری طور پربند کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کے معاملے میں لڑکی 25 جون اور 27 جون کو دو امتحان کے لئے حاضر ہوئی تھی جبکہ اس کے والد کی بھی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ تشویش پر اس کا اتوار 28 جون کو ٹیسٹ کیا گیا جس میں اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 

طالب علم نے اب تک تین امتحانات لکھے ہیں اور اگست میں زیر التوا امتحانات لکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا