English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وباء کے بعد ترکی دنیا کے روشن ستاروں میں سے ایک ہو گا: ایردوان

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری عوام سے واحد توقع ملک کی پاسبانی اور ہمارے ساتھ تعاون ہے۔

صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو خاص طور پر ترقی کے ادوار میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری عوام سے واحد توقع یہ ہے کہ وہ اس مرحلے میں اصولوں کی پابندی کریں، اپنے کام، پیداوار اور ملک کی حفاظت کر کے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک جسد واحد شکل میں ترکی، کورونا وبا کے بعد نئے سرے سے شکل اختیار کرنے والی، دنیا کے روشن ستاروں میں سے ایک ہو گا۔کورونا وائرس کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف اموات اور مریضوں کی تعداد کو صفر تک لانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، وباء کے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والے ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی کامیابیوں کی بھی بھرپور حفاظت کریں گے۔ اقتصادی انڈیکیٹر ماہِ جون میں ایک بڑی کامیابی کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور بیرونی ممالک سے بھی ترک مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا