English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کی سفارت کار اور عملہ 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دے: وینیزویلا

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی طرف سے وینیزویلا کی حکومت کے خلاف لگائی گئی حالیہ پابندیوں کے ردعمل میں یورپی یونین کی سفارت کار کو ملک چھوڑنے حکم دے دیا گیا ہے۔وینیزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے مطابق، ازابیل پیدروسا اور ان کے عملے کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔

یورپی یونین نے حال ہی میں اپوزیشن لیڈر خوان گوآئیڈو کے خلاف اقتدار کی جنگ کے تناظر میں مادورو کے مزید 11 ساتھیوں پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

 واضح رہے کہ گوآئیڈو نے گزشتہ سال خود کو وینيزویلا کا صدر قرار دے دیا تھا جسے یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے تسلیم کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا