English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی پارلیمان نے ہانگ کانگ سے متعلق متنازعہ سلامتی قانون قبول کرلیا

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)چینی پارلیمان نے ہانگ کانگ کے لیے ایک متنازعہ سلامتی قانون کی منظوری دے دی ہے۔اسے 23 سال قبل برطانیہ سے چینی عملداری میں واپس آنے والے اس خود مختار علاقہ کے لیے ایک بڑی بنیادی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔

یہ پیش رفت امریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس نئے قانون سے ہانگ کانگ کی آزادی پر قدغن لگے گی۔عالمی میڈیا کے مطابق، چین کے اعلٰی ترین قانون ساز ادارے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اس قانون کو اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اس قانون پر بحث شروع ہونے کے بعد سے ہی جمہوریت نوازوں کی طرف سے ہانگ کانگ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا