English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

share with us

جنیوا :30جون2020(فکروخبر/ذرائع) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، 6ماہ بعد بھی وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا بلکہ مرض کا پھیلاؤ درحقیقت تیزہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاتل کورونا وائرس کو دنیا میں تباہی مچاتے ہوئے چھ ماہ مکمل ہوگئے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا 6ماہ بعد بھی کورونا وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا، وائرس کم ہونے کے بجائے تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈ روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہ اپنائیں تو مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ سکتی ہے، جنوبی ایشیا میں وبا کا عروج جولائی کے آخر میں متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب چاہتےہیں کوروناجلدختم اورمعمول کی زندگی کی طرف لوٹیں، بہت ملکوں کےاقدامات سےمرض کاپھیلاؤکم ہوالیکن رکانہیں جبکہ کچھ ملکوں میں معیشت دوبارہ کھلنےپرکیسزمیں اضافہ ہورہاہے۔

ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ چین سے کیسزرپورٹ ہونے کے کل6ماہ مکمل ہورہے ہیں ، 6 ماہ پہلے کسی نےسوچانہ تھاکہ کوروناہماری دنیامیں افراتفری پیدا کرے گا، آئندہ ماہ ٹیم وائرس کے آغاز کی تحقیقات کیلئے چین جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ وبائی مرض کاپھیلاؤدرحقیقت تیزہورہاہے اور یہ انسانیت کی سب سےبہترین اوربدترین حالت سامنےلایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا