English   /   Kannada   /   Nawayathi

پومپیو کی طالبان رہنما مُلا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفونک بات چیت

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے رہنما اور اعلیٰ ترین مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین کے مطابق پیر کی شب ہونے والی اس گفتگو میں پومپیو نے طالبان پر افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر زور دیا اور امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق بات چیت کی۔ یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے امریکی اور نیٹو فوجیوں پر حملوں کے لیے طالبان کو رقوم کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پومپیو اور ملا برادر کی گفتگو میں اس پر بظاہر کوئی بات نہیں ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا