English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس، ترکی اور ایران کے رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)روس، ایران اور ترکی کے صدور کل بدھ کے روز ویڈیو کانفرنس کےذریعے شامی مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ یہ بات کریملن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ شام میں گزشتہ نو برس سے جاری خانہ جنگی میں ایران اور روس صدر بشار الاسد کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ترکی اپوزیشن جنگجوؤں کا حمایتی ہے۔ تاہم یہ تینوں ممالک 2017ء سے جاری سفارتی کوششوں کے ذریعے وہاں لڑائی میں کمی لانے کے خواہاں ہیں۔ ماسکو حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان ویڈیو کانفرنس بدھ کو عالمی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا