English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک، کورونا وائرس : وزیر اعلیٰ نے نجی اسپتالوں سے 4500 بستر کے انتظامات کرنے کی اپیل کی

share with us

بنگلورو30 جون2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے منگل کے روز نجی میڈیکل کالجوں کے اعلی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی جس میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اب نجی اسپتالوں کو کوویڈ 19 مریضوں کے علاج کے لئے کم از کم 4،500 بیڈ فراہم کرنے چاہئے ۔ 

 ریاستی حکومت نے پہلے ہی شہر کے دو سرکاری میڈیکل کالجوں میں 2 ہزار بستروں کا انتظام کیا ہے تو اگر نجی میڈیکل کالج  اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے آگے آئیں تو اضافی بستروں کی مجموعی تعداد 6،500 تک پہنچ سکتی ہے-

یدیورپا نے نجی میڈیکل کالجوں کے انتظامیہ کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی شہر کے 11 نجی میڈیکل کالجوں میں دو سرکاری میڈیکل کالجوں میں بستروں کے علاوہ 2،200 بیڈوں کو فراہم کرنے کے احکامات دئے ہیں۔ 

بنگلورو سے پچھلے دنوں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت  اس انتظار میں ہے کہ  نجی میڈیکل کالجوں  4،500 بستروں کی فراہمی کے لئے مناسب انتظامات کرے گی ۔ 

انہوں نے سرکاری میڈیکل کالجوں سے 2 ہزار بیڈ اور نجی میڈیکل کالجوں سے متوقع 4،500 بستروں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاج کے لئے مجموعی  طور پر 6،500 اضافی بستروں کی دستیابی کو یقینی بنائے گا، 

نجی میڈیکل کالجوں کے اسپتالوں میں ساڑھے چار ہزار بستر مہیا کرنے کے انتظامات کرنے کی وزیر اعلی کی اپیل کے جواب میں انتظامیہ کے نمائندوں نے COVID کیسوں کے علاج کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

تاہم، چونکہ ضروری انتظامات کرنے میں کچھ وقت لگے گا، انتظامیہ کے نمائندوں نے ریاستی حکومت سے وعدہ کیا ہے کہ انتظامات مرحلہ وار انجام کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے نجی میڈیکل کالجوں کے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ کورونا مثبت مریضوں کے علاج میں شامل میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے انشورنس کور فراہم کرنے کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔

یدیورپا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی بی بی ایم پی کے ذریعے COVID مریضوں کو بستروں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے ایک مرکزی نظام بنا لیا ہے۔ اگلے دو سے تین دن میں پورا مرکزی نظام مکمل طور پر کارآمد ہوجائے گا انہوں نے نجی میڈیکل کالجوں کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کیا اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے نجی میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ COVID نگہداشت کے مراکز کی مدد کے لئے ضروری عملہ مہیا کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر سی این اشوتھا نارائن، میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر، ریونیو وزیر آر اشوک، وزیر داخلہ بسورج بومائی، چیف سکریٹری ٹی ایم وجیا بھاسکر اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا