English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور کے کاسرکوڈ میں مدسۃ الحسنات کا سنگِ بنیاد رکھا گیا

share with us

 ہوناور30 جون 2020(فکروخبرنیوز/تعظیم ندوی منکی) آج صبح ہوناور تعلقہ کے عثمان نگر(کاسرکوڈ) میں مدرسہ الحسنات کا سنگ بنیاد  بھٹکل کے معروف عالم دین اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاذ  مولانا اقبال صاحب نائطے ندوی کے دست مبارک سے رکھا گیا،مولانا نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلد از جلد اس کام کی تکمیل کے لئے دعا فرمائی۔

اس موقع پر مولانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدرسۃ الحسنات کے استاذ اور مسجد حسن کے امام مولوی عبد اللہ چائکو ندوی نے کہا کہ 50 کے قریب چھوٹے طلباء و طالبات کا پرانی عمارت میں  کلاس چلتا تھا جس کے لئے الگ سے ایک چھوٹی عمارت کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ، بعض مخلصین کی کوششوں کے نتیجہ میں اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے اور اب مسجدِ حسن(عثمان نگر) کے صحن ہی میں یہ چھوٹی عمارت تعمیرہورہی ہے۔ 

اس موقع پر علماء کرام کے ساتھ ساتھ جناب عنایت اللہ شاہ بندری و مقامی عوام کی ایک تعداد موجود تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا