English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کے بعد اب تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،ہوٹل کے اطراف سیکیورٹی تعینات

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز فون ممبئی پولیس کو موصول، یہ دھمکی آمیز فون پاکستان سے موصول ہوا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب تقریباً ایک بجے ایک فون کال موصول ہوا جس میں تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس دھمکی آمیز فون کے بعد ممبئی پولیس حرکت میں آئی اور اس نے ہوٹل کے اطراف اور علاقے میں سخت سکیورٹی تعینات کر دی ہے، اس کے علاوہ بحریہ کو بھی چوکنا رنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل 26 نومبر سنہ 2008 کو بھی تاج ہوٹل پر شدت پسندانہ حملہ ہوا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا