English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی حکومت نے ان لاک 2 کے لئے جاری کی گائیڈ لائن : جانیں خاص باتیں

share with us

:30جون2020(فکروخبر/ذرائع)ان لاک -1 کا اختتام 30 جون کو ہورہا ہے، اس کے ساتھ ہی ان لاک 2 کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بہت سی سرگرمیوں میں نرمی ہوگی لیکن پابندیوں کے ساتھ، کنٹینمنٹ زون میں سختی ہوگی، وہیں کنٹینمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں چھوٹ دی جائے گی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے ان لاک -2 کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، نئی ہدایات کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نئے ہدایت نامہ کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں سختی ہوگی جبکہ کنٹینمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں چھوٹ دی جائے گی، آپ کو بتا دیں کہ ان لاک -2 میں کیا کیا مراعات ملنے جا رہی ہیں درج ذیل ہیں۔

ان لاک 2 میں ملنے والی مراعات

  1. ان لاک 2 میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے کنٹینمنٹ زون سے باہر کچھ چیزوں کے لیے چھوٹ دی گئی ہیں۔

  2. محدود تعداد میں گھریلو پروازوں اور مسافر ٹرینوں کی اجازت ہوگی، ان کا آپریشن آگے بھی جاری رہے گا۔

  3. وندے بھارت مشن کے تحت مسافروں کے بین الاقوامی ہوائی سفر کو محدود انداز میں اجازت دی گئی ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

  4. نائٹ کرفیو میں تبدیلی کی گئی ہے، اب رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک امتناعی احکامات کا نفاذ ہوگا۔

  5. دکانوں میں پانچ سے زیادہ افراد جمع ہوسکتے ہیں، لیکن اس کے لیے معاشرتی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

  6. 15 جولائی سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تربیتی اداروں میں کام شروع ہوگا۔

  7. مختلف ریاستی حکومتوں سے مشاورت کے بعد، یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسکول-کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

  8. انڈسٹریل یونٹ، قومی اور علاقائی شاہراہوں پر لوگوں کی نقل و حرکت اور سامان کی نقل و حمل، کارگو، بسوں، ٹرینوں، طیاروں کو لوڈنگ اور اتارنے کے بعد ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے بھی رات کے کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔

کنٹینمنٹ زون کے باہر ابھی بھی ان چیزوں کی اجازت نہیں ہوگی

ان لاک 2 میں کنٹینمنٹ زون کے اندر 31 جولائی تک لاک ڈاؤن کی طرح سختی سے عمل کیا جائے گا، لیکن کنٹینمنٹ زون کے باہر بھی سب کچھ نہیں کھلنے والا ہے، ابھی بھی بہت سی چیزیں ہیں جن کو شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

  • میٹرو ریل

  • سنیما ہال

  • سویمنگ پول

  • جم

  • انٹرٹینمنٹ پارک

  • تھیئٹر

  • بار

  • آڈیٹوریم

  • اسمبلی ہال

ان چیزوں پر اب غور کیا جائے گا

ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ان سرگرمیوں کو شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

  • سماجی

  • سیاسی

  • اسپورٹس

  • تفریح

  • تعلیمی

  • ثقافتی

  • مذہبی

  • دیگر بڑے اجتماع

کنٹینمنٹ زون میں سختی جاری رہے گی

  1. کنٹینمنٹ زون کے اندر سخت حد بندی کی جائے گی

  2. کنٹینمنٹ زون میں صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی

  3. کنٹینمنٹ زون سے متعلق معلومات کو ضلع کلکٹروں کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے بھی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ معلومات شیئر کی جائیں گی۔

  4. کنٹینمنٹ زون میں سرگرمیوں کی کڑی نگرانی ریاستوں و مرکزی ریاستوں کے عہدیداروں کے ذریعہ کی جائے گی۔

  5. مرکزی حکومت کے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

  6. - وزارت صحت اور خاندانی فلاح بہبود کنٹینمنٹ زون کی حد بندی اور وہاں پر قابو پانے والے اقدامات کے نفاذ کی بھی نگرانی کرے گی۔

ان کاموں کے لیے پہلے ہی اجازت دے دی گئی ہے

مذہبی مقامات اور عوامی عبادت گاہیں

  • ہاٹل

  • ریسٹورینٹ

  • ہاسپیٹلیٹی خدمات

  • شاپنگ مالز

ریاستوں کو فیصلے کے حقوق دیئے گئے ہیں

ان لاک -2 کے حوالے سے جاری کردہ حکم میں ریاستوں کو بھی قوانین میں تبدیلی کے اختیارات دیے گئے ہیں، آرڈر میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے جائزہ کی بنیاد پر ریاستیں و مرکزی ریاستیں کنٹینمنٹ زون سے باہر کچھ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر سکتی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے اندر اور دیگر ریاستوں میں افراد اور سامان کی لانے لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، اب اس طرح کی نقل وحمل کے لیے کسی علیحدہ اجازت، منظوری، ای-پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا