English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتراکنڑا ضلع میں آج کورونا کے ایک ہی دن کے اب تک کے سب سے زیادہ معاملات، 24 افراد میں کورونا کی ہوئی تشخیص،بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل

share with us

بھٹکل 29 جون (فکر وخبر نیوز) اتراکنڑا ضلع میں آج کورونا کے معاملات میں سب سے بڑا اضافہ درج کیا گیا۔

آج پیر کے روز سب سے زیادہ 24 معاملات سامنے آئے جس میں بھٹکل کا ایک شخص بھی شامل ہے۔ اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل آندھرا پردیش سے لوٹا تھا۔

سب سے زیادہ معاملات یلاپور تعلقہ سے سامنے آئے جہاں آج 7 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اس کے بعد پڑوسی تعلقہ ہوناور سے 6 منڈگوڈ سے 6 ، کاروار سے 2 کمٹہ اور سرسی سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ہر اتوار کو لاک ڈاؤن جبکہ رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا