English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوائط میڈیا کی جانب سے شروع کئے جانے والے آن لائن سیرت کورس کے نظام میں تبدیلی، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5جولائی

share with us

بھٹکل29/ جون 2020(فکروخبر نیوز) مدارس اور اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ کے انقطاع کی وجہ سے بچوں کا جو تعلیمی حرج ہورہا ہے وہ صاف نظر آرہا ہے۔ ان حالات میں انہیں تعلیم سے جوڑے رکھنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے نوائط میڈیا کی جانب سے شروع کئے جارہے آن لائن سیرت کورس شروع کیا جارہا ہے۔
کورس کے نظام میں کچھ تبدیلی لائی گئی ہے۔ ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ پہلے یکم جولائی سے پندرہ جولائی تک اس کانظام مرتب کیا گیا تھا، اس میں تبدیلی لاتے ہوئے اب اسے 6جولائی سے شروع کیا جارہاہے اور یہ پندرہ روز تک جاری رہے گایعنی 20جولائی کو ختم ہوگا۔ کورس میں حصہ میں لینے والے طلباء کی عمر بارہ سال سے22 سال مقرر کی گئی ہے اور پابندی سے شرکت کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5جولائی مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کورس صرف لڑکوں کے لئے ہوگا۔ 

 اپنا نام بذریعہ میل یا وھاٹس اپ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ 

ای میل :  nawayathi.khabro112@gmai.com

وھاٹس اپ نمبر :  7829948071   /  9535056977    

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا