English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ، چار حملہ آوروں سمیت 7 افراد ہلاک

share with us

:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے تجارتی مرکز 'پاکستان اسٹاک ایکسچینج' پر پیر کی صبح نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس افسر سمیت تین افراد ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے ہیں۔

​کراچی پولیس اور سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو محض آٹھ منٹ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن اور ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایک کار میں سوار چار دہشت گرد کراچی اسٹاک ایکسچینج کے پارکنگ ایریا پر صبح دس بج کر دو منٹ پر پہنچے۔

ڈی جی رینجرز سندھ کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کو اسٹاک ایکسچینج کے داخلی راستے پر ہی مار ڈالا اور اُنہیں اہداف حاصل کرنے نہیں دیے۔

میجر جرنل عمر احمد کے بقول پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے اور دو برس قبل چین کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں مماثلت ہے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی مہمن کا اُس موقع پر کہنا تھا کہ بہتر رسپانس کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد نیٹ ورک کے کچھ لوگوں کو پہلے پکڑا جا چکا تھا جن کے سہولت کار اب بھی موجود ہیں۔ ان کے بقول دہشت گردوں نے دلبرداشتہ ہو کر کارروائی کی تھی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ​حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار، نجی کمپنی کے دو محافظ، اسٹاک ایکسچینج کا ایک ملازم اور ایک شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر تفتیشی ٹیمیں شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔دوسری جانب بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا