English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحاق کا اس'رائیلی پروگرام حقیقی فلسطینی مملکت کا نقطہ اختتام ثابت ہوگا

share with us

رام اللہ:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے فلسطین میں انسانی حقوق کے خصوصی ایلچی مائیکل لنک نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خود مختاری کےقیام کا اعلان حقیقی فلسطینی ریاست کے تصورکے خاتمے کا نقطہ آغازثابت ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین  کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق حقیقی فلسطینی ریاست کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے قیام کے اعلان کو نسل پرستی کی ایک نئی شکل قرار دیا اور کہا کہ 21 صدی میں یہ اپنی نوعیت کا عجیب اور ناقابل فہم اقدام ہوگا۔

مسٹر لنک نے خبردار کیا کہ غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق سے فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال مزید ابتر ہوجائے گی اور لاکھوں فلسطینیوں کی روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر اپنی خود مختاری کے قیام کا اعلان کیا تو اس کے نتیجے میں غرب اردن میں 30 فی صد علاقوں پر اسرائیل کا براہ راست قبضہ ہوگا مگر یہ قبضہ کسی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پرمشتمل یہودی کالونیوں پر ہوگا مگر درحقیقت یہ اقدام پورے مغربی کنارے پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کی راہ ہموار کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا