English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیائی فوج: ہم غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں

share with us

:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)لیبیا ئی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملک کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی مسلح  قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر  کے ناکام رہنے کے  بعد  اس کی اتحادی بین الاقوامی  اور  علاقائی قوتوں  کی جانب سے تعاون حاصل ہونے والے کرائے کے فوجیوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔

فوج کے ترجمان کرنل محمد قنون  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’لیبیا میں باغیوں  اور حملہ آوروں  کی ناکامی کے بعد ا س کے اتحادیوں نے اب اپنے نقاب ہٹاتے ہوئے  لیبیا ئی فوج کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس وقت کرائے کے فوجیوں کے خلاف جنگ کر رہے  ہیں، لیکن اب ان کی ایک نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ان فوجیوں نے صیرطہ  پر قبضہ جما رکھا ہے اور لیبیا کے دیگر شہروں کے لیے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں، لیکن  ان کا انجام ’’موت، جیل یا پھر ریگستان بدر ‘‘ ہو گا۔

یاد رہے کہ قنون نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ صیرطہ اور الا جفرا شہرو  ں کو روسی کرائے کے  فوجیوں سے پاک کرنا  لازم و ملزوم بن چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا