English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: راکٹ اور بم حملے، 23 شہری ہلاک، 15 زخمی

share with us

:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں ایک بازار پر راکٹ اور بم حملوں میں 23 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلمند کے گورنر دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانگن تحصیل کے " کہنہ بازار" پر پہلے 4 راکٹ پھینکے گئے اور اس کے بعد ہجوم کے درمیان بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ دھماکہ کیا گیا"۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملوں میں 23 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔بیان میں حملوں کے طالبان کی طرف سے کئے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی کی طرف سے قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ ہلمند کی تحصیل سانگن کا زیادہ تر حصہ طالبان کے زیرِ کنٹرول ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا