English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

share with us

ریاض:29جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز خالق حقیقی سے جاملے، شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر قریبی دوستوں نے کہا ہے کہ بندار بن سعد کسی خاص بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث ان کی موت ہوئی۔ البتہ اسے حتمی وجہ قرار نہیں دی جاسکتی۔

شہزادے کے انتقال سے متعلق السعود خاندان کی جانب سے کوئی تفصیلی بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔قبل ازیں 21 جون کو سعودی شہزادہ بندار بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ شہزادے کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا