English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف برسلز میں احتجاجی مظاہرہ

share with us

برسلز :29جون2020(فکروخبر/ذرائع) فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضہ کے خلاف برسلز میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں غیرقانونی یہودی بستیوں اور اردن وادی کے الحاق پلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

متعدد تنظیموں کی اپیل پر سینکڑوں مظاہرین امریکی سفارت خانے کے قریب ٹرون اسکوائر میں جمع ہوئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے، اس موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور “فلسطین زندہ باد” اور “اسرائیل فلسطین کو اپنی کالونی بنا رہا ہے فلسطین تکلیف میں ہے” جیسے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا کی مدد سے غیرقانونی آباد کاری کررہا ہے، اراکین یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، گزشتہ روز بھی یورپی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی آباد کاری پرشدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری کو اسرائیل کے صدر بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ وائٹ ہاوس میں کی گئی پریس کانفرنس میں نام نہاد مشرق وسطیٰ امن پلان کا اعلان کیا تھا۔

یہ پلان دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع غیر قانونی یہودی بستیوں کو اسرائیلی زمین قبول کرنے اور فلسطین کی اردن وادی پر تل ابیب کی حاکمیت کے دوام جیسی شقوں پر مشتمل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا