English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : بجلی بل زیادتی کی شکایات کے حل کے لئے سامنے آئے سماجی کارکنان، آن لائن جمع کرانی ہوگی آپ کو تفصیلات 

share with us

بھٹکل29/ جون 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل میں بجلی بل میں زیادتی کی شکایات کو لے کر یہاں کے عوام میں بڑے پریشان ہیں۔ جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی تو دو ماہ تو کسی کو تین ماہ کا ایک ہی ساتھ بجلی کا بل تھمادیا گیا جس کے بعد بجلی بل محکمہ کے خلاف چہ میگوئیوں کا بازار گرم ہوگیا۔ کے ای بی دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں لوگ شکایتیں لے کر پہنچے،افسران نے شکایتیں سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی تو کردی لیکن یہ کب ہوگا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ لوگ شکایتیں لے کر پہنچتے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کا جواب ملتے ہی الٹے پاؤں واپس ہوتے جس کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔ 


  لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات خراب چل رہے ہیں اور ایسے میں بل کی ادائیگی کا مسئلہ بھی لوگوں کے لئے سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ ان حالات میں کچھ سماجی کارکنان نے پیش رفت کرنے کی ٹھان لی ہے اور وہ بجلی بل کے تعلق سے شکایات آن لائن جمع کرکے افسران سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کا ارارہ رکھتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سماجی کارکن جناب رویفہ کولا نے فکروخبر کو اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں عوام اور افسران کے بیچ سب سے زیادہ آڑے آنے والی زبان ہے۔ بہت سے لوگ وہ زبان ہی نہیں جانتے جس میں افسران بات کرتے ہیں۔ جب کسی بھی طرح کی شکایات لے کر افسران کے سامنے پہنچتے ہیں تو ان کی طرف سے درست جواب ملنے کے باوجود پوچھنے والے کو تشفی اس وجہ سے نہیں ہوتی کہ وہ زبان ہی نہیں جانتا اور دوسرا مسئلہ خواتین کا ہے۔

  شہر میں ایسی خواتین کی بھی بڑا تعداد ہے جن کے گھروں میں مرد نہیں ہے او روہ اس طرح کے مسائل کے حل کے لئے اپنی گھریلو ذمہ داریاں چھوڑ کر بار بار دفتروں کا چکر نہیں کاٹ سکتی۔ اب ضروری ہوگیا ہے کہ ایسے حالات میں عوام کے مسائل سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے انہو ں نے عوام کو درپیش بجلی کے بل کا مسئلہ حل کرنے کی طرف پیش رفت کی ہے اور اس کے لئے آن لائن ایک فارم تیار کیا گیا ہے جس میں پوچھی گئی تفصیلات جمع کرنے سے آپ کے لئے درپیش مسئلہ ہمارے یہاں جمع ہوجائے گا اور ہم ان شاء اللہ اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

  انہو ں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں اپنی تفصیلات جمع کراسکتے ہیں۔ اگر کوئی آن لائن تفصیلات جمع نہیں کراسکتا تو ان کے لئے آسان کام یہ کرنا ہے کہ اپنے بجلی بل کی تصویر نیچے دئیے گئے نمبر پر وھاٹس اپ کرنی ہے۔ 

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdJbZrLi2qwMEXUF472c_6swHGJYVvVnSiLKxzqVxkM-BYkLg/viewform?usp=pp_url


 امید کی جارہی ہے کہ عوام کو درپیش بجلی کے بل کا مسئلہ حل کرنے میں اس سے عوام کو تعاون ملے گا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا