English   /   Kannada   /   Nawayathi

سید علی شاہ گیلانی کا حریت کانفرنس سے علیحدگی کا فیصلہ

share with us

:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے سینئر ترینعلیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے آل پارٹی حریت کانفرنس سے خود کو علیحدہ کرنے کا اچانک فیصلہ کر لیا ہے۔

سوموار کی صبح حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں علیحدگی پسند جماعت آل پارٹی حریت کانفرنس کو الوداع کرنے کا اعلان کیا۔

اپنے آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کی موجودہ حالت کے پیش نظر انہوں نے حریت کانفرنس سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حریت کانفرنس کو ایک مفصل خط بھی ارسال کیا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ حریت کانفرنس کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے 'میں نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا اور اب میں اس سے دوری اختیار کرنا چاہتا ہوں۔'

خیال رہے سید علی شاہ گیلانی برسوں سے حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور کام کررہے تھے اور آج انہوں نے اچانک اس کو الوداع کہنے کا اعلان کیا ہے-

اس سلسلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو نے بھی ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے سید علی گیلانی کے پریس بیان کو ٹویٹ کر کے لکھا: 'گیلانی نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا