English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایل پی جی اسٹاک کر نے اور اسکول بلڈنگ خالی کرنے کے احکام سے کشمیری عوام میں دہشت

share with us

:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)لداخ کی وادی گلوان میں 20 فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد سے ہند چین تعلقات میں مستقل تناؤ بڑھ رہاہے۔ اے بی پی نیوزپورٹل کے ذریعہ شائع ایک رپورٹ کےمطابق جمو ں وکشمیر کےخوراک ورسد اور صارفین معاملوں کے محکمہ نےایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے اسٹاک کویقینی بنائیں کیونکہ آنے والے دنوں میں ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے سلینڈرلانے میں مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔حکم میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہرہ بندہو سکتی ہے اور سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے نیوز پورٹل کے مطابق تیل کمپنیوں کے پاس مناسب اسٹاک ہے جو پندرہ روز سے ایک ماہ تک چل سکتا ہے اور قومی شاہرہ پر حالت ایسی بری نہیں ہےکہ اتنے لمبےوقفہ تک بند کرنے کی ضرورت پڑے۔

ادھر دوسے حکم کے مطابق گندربل میں سلامتی دستوں کے لئے اسکول بلڈنگوں کو خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔نیوزپورٹل کے مطابق کشمیر میں گندر بل ضلع لداخ کے کارگل سے سٹا ہوا ہے ۔اس معاملہ پر سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ یہ احکامات کشمیر میں دہشت پیدا کررہے ہیں۔

واضح رہے اسکول بلڈنگوں کو خالی کرانے کے حکم میں کہاگیا ہے کہ امرناتھ یاترا 2020 کی وجہ سےان اسکول بلڈنگوں کو سلامتی دستوں کے لئے خالی کرایا جا رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا