English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم کیئر فنڈ میں چینی کمپنیوں نے دس ہزار کروڑ کا کیا ہے عطیہ ، کانگریس کا دعوی

share with us

نئی دہلی:29جون2020(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ 19 کے نام پر فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے چند ماہ قبل جو’ پی ایم کیئرز فنڈ ‘قائم کیا اس میں تقریباََ دس ہزار کروڑ روپے چین کی مختلف کمپنیوں نے عطیہ دیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کے روز یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں آفات سے نمٹنے کے لئے لوگ پرائم منسٹر نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ میں جمع کر اتے رہے ہیں اور اس میں جمع کی جانے والی رقومات میں شفافیت ہوتی ہے اور اس کا باضابطہ آڈٹ ہو تا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی الزام عائد کر رہی ہے کہ کانگریس نے 2005-6 میں اس فنڈ سے 20 لاکھ روپے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن میں جمع کرائے تھے ، جس پر کانگریس کا کہنا ہے کہ اس پوری رقم کا استعمال انڈومان نکوبار میں آئی آفت سے نمٹنے کے لئے کیا گیا تھا۔

سنگھوی نے کہا کہ پرائم منسڑ کیئرز فنڈ میں شفافیت نہیں ہے۔ اس فنڈ کا قیائم کوڈ 19 کے نام پر نئا فنڈ جمع کرنے کے لئے مودی حکومت نے کیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس رقم کا آڈٹ نہیں ہوتا اور یہ حق اطلاعات یعنی آر ٹی آئی کے دائرے میں بھی نہیں آتا ہے۔ اس فنڈ میں جو پیسہ آرہا ہے اس کے تیئں کسی کی کوئی جواب دہی نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا اور یہ کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بدنظمی والی صورتحال ہے۔ اس فنڈ میں کہاں سے پیسہ آرہا ہے اور یہ پیسہ کہاں جارہا ہے اس کی جواب دہی کسی کی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا اس فنڈ میں چینی کمپنیوں نے 9678 کروڑ روپے یعنی تقریبا دس ہزار کروڑ روپئے جمع کرائے ہیں۔ ان کمپنیوں نے اس فنڈ میں پیسہ کس کے کہنے پر جمع کرایا ہے ، یہ معلومات ملک کو دی جانی چاہئے۔

ترجمان نے چینی کمپنوں سے موصول ہونے والی رقومات کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سات کروڑ روپے چینی کمپنیی ہواوے نےجمع کروائے ہیں ، جبکہ دوسری چینی کمپنی ٹک ٹوک نے 30 کروڑ روپے دیئے ہیں ۔ ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والی پے ٹی ایم نے 100 کروڑ روپئے دیئے ہیں، اس کمپنی کے 38 فیصد حصص پر چین کا قبضہ ہے۔ ژیومی کمپنی نے 15 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے جب کہ ایک اور چینی کمپنی اوپو نے ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔ وزیر اعظم کیئر فنڈ میں عطیہ کرنے والی سبھی چینی کمپنیاں ہیں ۔

انہوں نے کہا چین تیئں مسٹر مودی اور بی جے پی لیڈروں کی محبت جگ ظاہر ہے۔ چین کے تیئں مسٹر مودی کا کتنا پیار ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ چین کے صدر سے اب تک 18 مرتبہ مل چکے ہیں اور وہ نو بار چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا