English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوام کو راحت دینے کو موڈ میں نہیں مودی سرکار ، ایک دن کے وقفہ کے بعد پھر بڑھے پٹرول ڈیزل کے دام

share with us

نئی دہلی:29جون2020(فکروخبر/ذرائع) کوارنا کی مار جھیل رہی عوام کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے، ایک دن کے وقفہ کے بعد ملک میں پھر پٹرول-ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول پانچ پیسے بڑھ کر 80.43 روپے جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے اور ڈیزلکی قیمت بھی 13 پیسے بڑھ کر 80.53 روپے ہو گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل، پٹرول سے 10 پیسے مہنگا ہے۔ پچھلے 23 دن میں پٹرول 9.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.23 روپے فی لیٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر رہا۔ ملک میں اس ماہ مسلسل 21 دن تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 22 ویں دن یعنی اتوار کو قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایک دن کے بعد پھر یعنی آج تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ سلسلہ 7 جون سے شروع ہوا۔ اس دوران دہلی میں پٹرول میں اب تک 9.17 روپے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11.14 روپے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت پانچ پانچ پیسے اضافے بڑھ کر بالترتیب 82.10 روپے اور 87.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں یہ چار پیسے مہنگا ہو کر 83.63 روپے فی لیٹر رہا۔ کولکتہ اور ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 12 پیسے بڑھ کر بالترتیب 75.64روپے اور 78.83 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ڈیزل 11 پیسے مہنگا ہو کر 77.72 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا