English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی رپورٹ کورونا پازیٹیو،ضلع اتراکنڑا میں سامنے آئے آج 14 معاملات

share with us

بھٹکل 28 جون 2020 ( فکرو خبر نیوز) ضلع اتراکنڑا میں آج کورونا کے کل 14 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دو کا تعلق بھٹکل تعلقہ سے ہے۔
 بتایا جارہا ہے کہ 45 سالہ شخص کا تعلق نوائط کالونی سے جو دبئی سے لوٹا تھا اور دوسرے کا تعلق شرالی سے ہے جس نے حال ہی میں ممبئی کا سفر کیا تھا۔
ان کے علاوہ دو کا تعلق کاروار سے ، ایک ہلیال ، ایک منڈگوڈ،پانچ کا تعلق سرسی سے دو انکولہ اور ایک کا تعلق جوئڈا سے ہے۔ ان میں کچھ متاثرہ کے رابطہ میں آئے تھے اور کچھ مہاراشٹرا سے لوٹے تھے۔ضلع میں اب تک متاثرین کی تعداد 189 ہوگئ ہے۔جن میں سے 142 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور 47 زیر علاج ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا