English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو، کورونا وائرس:  منگلور سٹی کورپریشن کی عمارت میں ایک ہفتہ کے لئے عوامی داخلہ پر لگی پابندی 

share with us

منگلورو28 جون2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)  جنوبی کنیرا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے منگلورو ٹی کورپریشن (ایم سی سی) عوام کے لئے ایک ہفتہ کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ 
    پیرسے ایک ہفتہ تک کے لئے ایم سی سی کی عمارت میں عوام کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع مئیر دواکر پانڈیشور نے دی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایم سی سی کو بند کرنے کا فیصلہ احتیاطی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔ 
    اس دوران عوام سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے عمارت کے باہر ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں عوام کی رہنمائی بھی کی جائے گا۔ 
    اتوار کے روز جنوبی کنیرا میں کورونا وائرس کی وجہ سے تین ہلاکتیں ہوئیں ہیں جن میں بنٹوال کی 57سالہ خاتون اور سورتکل کا 31سالہ شخص اور جوکٹے کی 51سالہ خاتون شامل ہیں۔

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا