English   /   Kannada   /   Nawayathi

رابطہ اور سفری معلومات چھپانے کی وجہ سے کورونا متأثرین کی خلاف معاملہ درج

share with us

منگلورو28 جون2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) اڈپی کے ہیجاماڈی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کے خلاف اپنے بنیادی رابطوں کو ظاہر نہ کرنے اور سفر کی تاریخ کو چھپانے  پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پڈوبدری کے ہیجاماڈی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کی شناخت پی -10186 اور پی -10187 کے طور پر ہوئی ہے، حال ہی میں کوویڈ۔19 بیماری کی ان میں تشخیص کی گئی،  انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنے کے بعد جب اہلکاروں نے اپنے بنیادی رابطوں اور سفری تاریخ سے متعلق معلومات جمع کرنی شروع کردی تو مریضوں نے انہیں غلط معلومات دیں۔ 

ڈی ایچ او ڈاکٹر سدھیرچندر سوڈا نے بتایا کہ جب عہدیدار مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھا کررہے تھے تو انھیں یہ معلوم ہوا کہ یہ  بہن بھائی بنٹوال، کاسرگوڈ، الال اور جنوبی کنیرا کے دیگر مقامات پر گئے ہیں۔ لہذا ضلعی انتظامیہ نے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا۔

معلوم ہوا کہ متاثرہ افراد کے لواحقین اور بنیادی رابطے میں آنے والے افراد میں کوویڈ 19 کی علامتیں پائی گئیں ہیں۔ جس کی ابھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع : منگلورٹوڈے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا