English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: سیرتہ اور الجفرا کو کرائے کے فوجیوں سے پاک کرنا مجبوری بن گیا ہے

share with us

:28جون2020(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کی فوج نے کہا ہے کہ سیرتہ اور الجفرا کو روسی کرائے کے فوجیوں سے پاک کرنا مجبوری بن گیا ہے۔

لیبیا فوج کے ترجمان کرنل محمد کونونو نے لیبیا فوج کے "غصے کا آتش فشاں" نامی آپریشن کے پریس یونٹ کی طرف سے شائع کئے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ " سیرتہ، دارالحکومت طرابلس اور ترہونہ سے نکالے گئے جرائم پیشہ عناصر اور روسی کرائے کے فوجیوں کا مرکز توجہ بن گیا ہے۔ اس حوالے سے سیرتہ ملک میں امن و امان اور سلامتی کے حوالے سے خطرناک ترین جگہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے"۔

کونونو نے کہا ہے کہ روسی ویگنر کرائے کے فوجیوں نے ملک کے جنوبی پیٹرول فیلڈوں کو کنٹرول میں لینے کے لئے جفرا کے فوجی اڈے کو ایک کمانڈ آفس کی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیرتہ اور جفرا کو روسی کرائے کے فوجیوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری بن گیا ہے۔ ہم امن قائم کر کے یا پھر اسلحے کے زور سے ان شہروں کو رہا کروانے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

کونون نے نام لئے بغیر عرب اور غیر ممالک کو ان کرائے کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کرکے اور ان کے زیر قبضہ علاقوں کو اپنی سرخ لائن کہہ کر ان کا دفاع کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب کرائے کے فوجیوں نے سیرتہ اور جفرا پر قبضہ کر رکھا ہے اور لیبیا کے شہریوں کے ذریعہ آمدنی یعنی پیٹرول فیلڈوں کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے فائر بندی کی بات ناقابل قبول ہے۔

لیبیا کے سرکاری پیٹرول ادارے نے جمعہ کے دن جاری کردہ بیان میں ملک کے جنوب میں اور بلند صلاحیت والے لیکن فی الوقت بند پیٹرول فیلڈ شیرارہ میں روسی اور دیگر ملّتوں سے کرائے کے فوجیوں کے داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے 20 جون کو لیبیا کی سرحد کے قریب متعین ائیر فورس یونٹوں کا دورہ کیا اور ان سے خطاب میں کہا تھا کہ " مصری فوج ضرورت پڑنے پر سرحد پار آپریشن بھی کر سکے گی"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا