English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات، لاک ڈاؤن میں حتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

share with us

دبئی:28جون2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے ریاست میں کرونا احتیاطی تدابیر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر کم سے کم ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر اُس نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو 6 ماہ قید کی سزا بھی کاٹے گا۔

فیڈرل پبلک پراسیکیوشن  ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے قائم مقام سربراہ سلیم الزبیبی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیا، وہ اب گھروں، بازاروں، دفاتر اور تفریحی مقامات پر جمع بھی ہورہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایمرجنسی کی صورت میں ہی فیمیلز کو نکلنے کی اجازت دی تھی مگر اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اہل خانہ سمیت باہر نکل کر تفریح بھی کررہے ہیں‘۔

سلیم الزبیبی کا کہنا تھا کہ ’ہم عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں، اس لیے اب  شہریوں کو گھر میں بیٹھانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جائے گا اور جرمانوں میں بھی اضافہ کریں گے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا