:اور ہر طرح کے
ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ... افضال انصاری نے مختارانصاری کی ویزرا رپورٹ پراٹھ ... لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگی ... انجمن پی یو کالج کے حوصلہ افزا نتائج پر بھٹکل کیمو ... ایک اور ملک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ... غزہ جنگ کی موجودہ صورتحال میں رفح سے انخلاء ممکن ...

دبئی:28جون2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے ریاست میں کرونا احتیاطی تدابیر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر کم سے کم ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر اُس نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو 6 ماہ قید کی سزا بھی کاٹے گا۔
فیڈرل پبلک پراسیکیوشن ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے قائم مقام سربراہ سلیم الزبیبی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیا، وہ اب گھروں، بازاروں، دفاتر اور تفریحی مقامات پر جمع بھی ہورہے ہیں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ایمرجنسی کی صورت میں ہی فیمیلز کو نکلنے کی اجازت دی تھی مگر اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اہل خانہ سمیت باہر نکل کر تفریح بھی کررہے ہیں‘۔
سلیم الزبیبی کا کہنا تھا کہ ’ہم عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں، اس لیے اب شہریوں کو گھر میں بیٹھانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جائے گا اور جرمانوں میں بھی اضافہ کریں گے‘۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |