English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں کو اب سات روز ادارہ جاتی کورنٹائن ضروری

share with us

بنگلورو 28 جون2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان دیگر ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہونے والے افراد کے لئے نئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ 

حکومت کی طرف سے جاری کردہ نظر ثانی شدہ ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹرا سے آنے والے افراد کو 7 روزہ ادارہ جاتی  کورنائن میں رکھا جائے گا جس کے بعد 7 روز گھرمیں کورنٹائن کیا جائے گا۔ مہاراشٹرا کے علاوہ دیگر ریاستوں سے  آنے والے افراد کو 14 دن گھر کورنٹائن کیا جائے گا۔

دیگر ریاستوں سے کرناٹک آنے والے افراد کے لئے ایس او پی 3 جون کو پہلے جاری کی گئی تھی، اور اس کے بعد 15 جون کو اس پر نظر ثانی کی گئی تھی۔ مذکورہ بالا کورنٹائن کے اصولوں کے علاوہ واپس آنے والوں کے لئے پہلے جاری کردہ گائیڈ لائن ہیں۔ 

ذرائع :  ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا