English   /   Kannada   /   Nawayathi

پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19906 نئے کسیز کی تصدیق ، 410 افراد لقمہ اجل

share with us

:28جون2020(فکروخبر/ذرائع)ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز بہ روز بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19906 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19906 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 528859 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 410 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16095 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف اس بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13832 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جن میں کل 309713 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 203051 فعال معاملے ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 6368 معاملے اور 167 اموات ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 159133 اور مرنے والوں کی تعداد 7273 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 84245 افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اور اب یہ انفیکشن اور اموات کے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2948 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80188 تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں 66 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 558 ہوگئی۔ دارالحکومت میں 49301 مریض انفیکشن سے نجات پانے میں کامیاب رہے، جن کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا