English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیئر اینڈ لولی کریم کے نام کو لے کر کیوں ہو رہا ہے تنازعہ ؟

share with us

:27جون2020(فکروخبر/ذرائع) بھارت سمیت ایشیا میں رنگ گورا کرنے والی خواتین کی مقبول کریم فیئر اینڈ لولی بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور نے اعلان کیا ہے کہ کریم کا نام تبدیل کیا جائے گا۔

فیئر اینڈ لولی کوبھارت سمیت ایشیائی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان اور کم عمر لڑکیاں رنگ گورا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

فیئر اینڈ لولی کریم کے اشتہارات میں بھی کمپنی گوری لڑکیوں کو دکھانے سمیت گورے رنگ کو کامیابی کی ضمانت قرار دیتی رہی ہے۔

ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں رنگ گورا کرنے والی کریموں کی کمائی اربوں روپے ہوتی ہے اور گزشتہ چند سال سے ایسی مصنوعات کو نسلی تعصب کے خلاف قرار دے کر ان کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جاتا رہا ہے۔

فیئر اینڈ لولی پر بھی بھارت سمیت ایشیا بھر میں تنقید کی جاتی رہی ہے، جس کے اب کمپنی نے اس کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین نے اعتراف کیا کہ وہ ’فیئر‘ لفظ کو ’وائٹ‘ اور ’لائٹ‘ جیسا ہی سمجھتے ہیں جو خوبصورتی اور گوری رنگت کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

سنی جین کے مطابق وہ اس لفظ کو درست نہیں مانتے اور اب اپنی تصحیح کرنا چاہتے ہیں۔

 

کمپنی نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھی آگاہ کیا کہ جلد ہی کمپنی ’فیئر‘ ’وائٹ‘ اور’لائٹ‘ جیسے لفظوں کا استعمال بند کردے گی۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ الفاظ کی جگہ متبادل لفظ استعمال کیے جائیں گے جو رنگت کے لیے قابل قبول بھی ہوں اور ان سے نسلی تعصب بھی نہ جھلکتا ہو۔

یونی لیور کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی ایک آن لائن پٹیشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں ملٹی نیشنل کمپنی سے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کو بند یا تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا