English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظبی میں دو ملازمین کو ٹوائلٹ پیپرز چُرانے پر6 ماہ قید ہو گئی

share with us

ابوظبی:27جون2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں ایک کمپنی کے ملازمین کو ٹوائلٹ پیپرز چوری کرنے مہنگے پڑ گئے۔ مقامی عدالت کی جانب سے دو ملزمان کو چھ ماہ قید کی سُنا دی گئی جن کا تعلق ایک ایشیائی مُلک سے بتایا جا رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دونوں ملزمان ابوظبی کی ایک پیپر مینوفیکچرنگ کمپنی میں ملازم تھے، ایک ملزم سٹور کیپر تھا جبکہ دوسرا کرین آپریٹر کی ذمہ داریان نبھاتا تھا۔

انہوں نے کمپنی کے گودام سے ٹوائلٹ پیپرز کے درجنوں کارٹن چُرا لیے جن کی مالیت 42ہزار درہم کے لگ بھگ تھی اور پھر انہیں مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان گودام سے کارٹن نکال کر ٹرک میں لاد کر لے جاتے اور انہیں بیچ کر رقم جیب میں ڈال لیتے۔

جب کمپنی کی جانب سے آڈٹ کیا گیا تو پتا چلا کہ 42 ہزار مالیت کے ٹوائلٹ پیپرز کا کوئی ریکارڈ نہیں مل رہااور نہ ہی اس سامان کی کوئی رسید کیشیئر اور اکاؤنٹس آفس کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

معاملے کی تفتیش شروع ہوئی تو پتا چلا کہ دونوں ملزمان مل کر سامان چُراتے رہے۔ یہ لوگ مال گودام سے باہر لے جاتے اوریہی ظاہر کرتے کہ اس سامان کو باہر لے جانے کے لیے رسید بنا لی گئی ہے۔ جس کی بناء پر کسی کو شک نہیں ہوتا تھا۔ کمپنی مینجمنٹ اس سارے معاملے سے سراسر بے خبر رہی تھی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کو چھ ماہ قید کی سزا دی گئی اور ساتھ میں مقدمے کے اخراجات بھی ملزمان کو ادا کرنے کا حکم سُنایا گیا۔ ملزمان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تاہم عدالت نے ان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سُنا دیا۔ ملزمان کو سزا بھگتنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا